چین اورپاکستان کا نوجوانوں میں باہمی رابطوں اور تعاون کو فروغ دینے کا سلسلہ جاری


بیجنگ(شِنہوا)یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی بیجنگ(یو ایس ٹی بی)کے پی ایچ ڈی کے پاکستانی طالب علم محمد ذیشان نعیم یونیورسٹی کے سکول آف میٹریل سائنس اینڈ انجینئرنگ میں اپنے ہم جماعت طالب علموں کے ساتھ پرجوش طریقے سے الیکٹران مائکروسکوپی کی مشق میں مصروف تھے۔کلاس کے دوران متعدد چینی اساتذہ خاص طور پر 16 اقسام کے جدید سائنسی تحقیق کے آلات بارے بتارہے تھے، جن میں سکیننگ الیکٹران مائیکروسکوپی، نینو انڈینٹر اوردھاتوں کی خاصیت کی جانچ کرنے والے آلات شامل تھے،اس دوران  نعیم سمیت تیس سے زائد چینی اور پاکستانی طلبا نے  اپنے استاتذہ کے لیکچر کوغور سے سنا، متعدد سوالات کیے اور خیالات کا تبادلہ کیا۔

ای پیپر دی نیشن