شام کے وزیراعظم حسین آرنوس سے وفاقی وزیر  رانا تنویر کی ملاقات 

Nov 05, 2022



اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وار انہ تربیت رانا تنویر حسین نے شام کے وزیراعظم حسین آرنوس سے ملاقات کی۔ شام کے وزیر تعلیم ڈاکٹر داریم تبا بھی موجود تھے۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں کے درمیان سکالرشپ، ٹریننگ، وفود کے تبادلے اور زرعی تحقیق کے شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وار انہ تربیت رانا تنویر حسین ان دنوں شام کے دورہ پر ہیں۔
ملاقات 

مزیدخبریں