اسلام آباد(نا مہ نگار)وفاقی وزیر پاور انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان توانائی کے قابل تجدید ذرائع میں یورپی مہارت سے مستفید ہونے کا منتظر ہے انہوں نے یہ بات یورپی پارلیمنٹیرینز کے وفد سے بات چیت کے دوران کہی جس نے جمعہ کو یہاں وفاقی وزیر پاور انجینئر خرم دستگیر خان وفاقی وزیر سے ملاقات کی ۔وفاقی وزیر نے وفد کو سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی کوششوں سے آگاہ کیا اور بتایا کہ وزارت توانائی کی انتھک کوششوں سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقوں میں بجلی کی جلد بحالی ممکن ہوئی۔ وزیر نے مزید بتایا کہ موسمیاتی تبدیلی اب ایک تھیوری نہیں بلکہ پاکستان کے لیے بہت بڑی تباہی اور آفت ہے۔ عالمی آلودگی میں کم سے کم حصہ کے باوجود پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ انجینئر خرم دستگیر خان نے وفد کو موجودہ حکومت کی شمسی توانائی بارے پالیسی سے آگاہ کیا۔ انہوں نے زور دیا کہ بجلی کی تیاری کے ہر نئے پلانٹ کی صلاحیت مقامی وسائل پر مبنی ہوگی۔ وفد نے اس خیال سے بھی اتفاق کیا کہ دنیا کو موسمیاتی بحران کے لیے فعال مدد فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔وفد میں یورپی پارلیمنٹ کے ارکان جووین ہروواور جورون ورجینی شامل تھے۔
خرم دستگیر