طلبہ کو  مارکیٹ طلب کے مطابق ہنرسے آراستہ کیا جائے:صدرمملکت

Nov 05, 2022


اسلام آباد(نمائندہ خصوصی)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جامعات اور تعلیمی اداروں پر سماجی علوم اور مارکیٹ کی ضروریات کے مطابق نصاب تیار کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ طلبہ کو سماجی علوم اور مارکیٹ کی طلب کے مطابق ہنرسے آراستہ کیا جائے ، اکادمی متعلقہ سٹیک ہولڈرز کے تجربات سے استفادہ کرنے اور کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بہترین عالمی طریقوں کو اپنائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اکادمی ادبیات پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف خشک اور بورڈ آف گورنرز کے وفد سے ملاقات میں کیا۔صدر مملکت نے معاشرے میں فن اور ادب کے فروغ کیلئے اکادمی ادبیات کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے اکادمی کی خدمات اور مصنوعات کی رسائی بڑھانے کیلئے مربوط اور موثر مارکیٹنگ حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔  صدر مملکت نے پاکستان کی مختلف علاقائی زبانوں کے تحفظ کیلئے اکادمی کی کوششوں کو سراہا جو کہ نظرانداز کی گئی ہیں اور انحطاط پذیر ہیں۔ چیئرمین کادمی ادبیات ڈاکٹر یوسف خشک نے اجلاس کو بتایا کہ اکادمی مقامی ادیبوں اور شاعروں اور مرحوم ادیبوں کے سوگوار اور مالی مشکلات کے شکار خاندانوں کو ماہانہ اعزازیہ ادا کرتی ہے ۔  ایک ہزار خاندان (زندہ مصنفین /فوت شدہ مصنفین کے سوگوار خاندان) مستفید ہو رہے ہیں۔
صدر

مزیدخبریں