سپیکر قومی اسمبلی سے یورپی یونین کے پارلیمانی وفد کی ملاقات


اسلام آباد(نا مہ نگار) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے یورپین یونین کے پارلیمانی وفد کی ملاقات۔ملاقات میں پاک یورپی یونین تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پا کستان یورپی یونین کے ساتھ اپنے دیرینہ خوشگوار تعلقات کو بڑی اہمیت دیتا ہے،پاکستان اور یورپی یونین کی پارلیمانوں کے مابین رابطوں میں اضافہ باہمی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے لیے ضروری ہے، یورپی یونین پاکستان کا تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں اہم شراکت دار ہے، راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیاں دنیا کے لیے بڑا خطرہ ہیں،موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے، پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور خطے کے ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات کا خواہاں ہے، ملک سماجی اور اقتصادی شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، اسپیکر نے کہا کہ منفی پروپیگنڈا دنیا میں پاکستان کے پرامن تشخص کو مسخ کر رہا ہے، پاکستان کی پارلیمنٹ نے بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے قانون سازی کی۔
ملاقات

ای پیپر دی نیشن