عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ضروری اقدامات کیے جائیں گے:مولانا اسعد محمود


اسلام آباد (نامہ نگار )وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمودنے پاکستان پوسٹ فاو¿نڈیشن کا تفصیلی دورہ کیا۔ اس موقع پر سیکرٹری مواصلات کیپٹن( ر)محمد خرم آغا، ڈی جی پاکستان پوسٹ حسن اختر، ممبر این ایچ اے ظاہر شاہ بھی وزیر مواصلات کے ہمراہ تھے۔ ایم ڈی پوسٹ فاو¿نڈیشن ذوالفقار حسین نے وفاقی وزیر مواصلات اسعد محمود کا استقبال کیا اور بریفنگ دی ۔مولانا اسعد محمود نے کہا کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لئے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے لئے وقت کی سب سے اہم ضرورت امن ہے ۔ وفاقی وزیر مولانا اسعد محمود نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔
مولانا اسعد محمود

ای پیپر دی نیشن