ماسکو (شِنہوا) روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ روس کی جدید ترین جوہری قوت سے چلنے والی آبدوز جنرل سیمو سووروف سے بلاوا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا گیا ہے۔ وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اسٹریٹجک آبدوز نے میزائل کو بحیرہ ابیض میں پانی کے اندر سے فائر کیا اور وار ہیڈز نے جزیرہ نما کام چٹکا میں کورا ٹیسٹ رینج میں موجود ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا۔
خبر رساں ادارے تاس کے مطابق روسی بحرالکاہل بحری بیڑے میں شمولیت سے قبل بورے اے کلاس آبدوزوں کا دوسرا جہاز جنرل سیمو سووروف حکومتی تصدیق کے آخری مرحلے سے گزررہا تھا۔
روس تجربہ
روسی اسٹریٹجک آبدوز کا بیلسٹک میزائل کا تجربہ
Nov 05, 2022