امرتسر (نیٹ نیوز) شیوسینا کے مقامی صدر دیگر رہنماؤں کے ساتھ دھرنا دے رہے تھے کہ نامعلوم شخص نے ان پر فائرنگ کر دی۔ سدھیر سوری کو کئی گولیاں لگیں‘ زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا۔ سدھیر سوری انتخابی سیاست نہیں کرتے لیکن اپنی متعصب تقاریر کی اور ویڈیو پیغامات میں سکھ تنظیموں اور خالصتان کے حامیوں کو ہدف تنقید بناتے تھے۔
شیوسینا/ قتل