اسلام آباد‘ لاہور (نامہ نگار‘ این این آئی) گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 225 مریض رپورٹ ہوئے۔ ترجمان محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے 91، راولپنڈی سے 41 ، ملتان سے 36 ، گوجرانوالہ سے 20 ، فیصل آباد اور شیخوپورہ سے 7،7 ، قصور سے 4کیسز، مظفر گڑھ سے 3، لودھراں، سرگودھا اور پاکپتن سے 2 ،2، خانیوال، وہاڑی، سیالکوٹ، منڈی بہائوالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جہلم سے 1 ،1 کیس رپورٹ ہوا۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں ڈینگی وائرس کے باعث 4 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔ 3 افراد کا تعلق لاہور جبکہ 1ہلاکت راولپنڈی سے رپورٹ ہوئی۔ رواں سال اب تک پنجاب بھر میں ڈینگی بخار سے 26 ہلاکتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
اسلام آباد میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے 37کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ مجموعی طور پر کیسز کی تعداد 4979ہو چکی ہے۔ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دیہی علاقوں میں 19کیسز کے بعد مجموعی طور 2880جبکہ شہری علاقوں میں مزید 18کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد شہری علاقوں میں مجموعی طور پر 2099 کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔
ڈینگی
ڈینگی سے 5افراد جاں بحق 225نئے مریض
Nov 05, 2022