برطانیہ کے لارڈ واجد خان کی ملاقات اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ ہیں: گورنر


 لاہور(نیوزرپورٹر)گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے لاہور میں برطانیہ کے لارڈ واجد خان نے معروف کاروباری شخصیت زبیر عیسیٰ اور وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ اس موقع گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب نے کہا کہ برطانیہ میں آپ کی کامیابی کا سفر بہت سے لوگوں کے لیے مشعل راہ ہے۔ آپ نے قوم کو یہ پیغام دیا ہے کہ محنت سے کسی بھی جگہ اعلیٰ مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ملک کا اثاثہ جو ملک کا نام روشن کرنے کے ساتھ ساتھ ملک کی معیشت میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
 انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانی ملک کے سفیر ہیں اور بیرون ملک پاکستان کے مثبت امیج کو فروغ دینے میں ان کردار قابل تحسین ہے۔ گورنر پنجاب نے کہا ملک کو اس وقت سیلاب متاثرین کی بحالی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہے اور موجودہ حکومت سیلاب متاثرین کی از سرِ نوآبادکاری کے لئے دن رات کوشاں ہے۔اْنہوں نے کہا کہ سیلابی ریلوں سے ملک کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پربرطانوی حکومت اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کا سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے شکریہ بھی ادا کیا۔
گورنر پنجاب

ای پیپر دی نیشن