پنچایتی فیصلے پر چوری کے ملزم سے حلف لینے کیلئے قبر کی کھدائی


کوٹ ادو(خبر نگار) پنچایتی فیصلے پر چوری کے ملزم سے حلف لینے کیلئے قبر کی کھدائی تفصیل کے مطابق کوٹ ادو کے نواحی علاقہ میں سرپنچوں نے زمانہ جاہلیت کی یاد تازہ کردی،تھانہ سناواں کی حدود میں ہونے والی پنچایت نے چور کو قبر میں اتر کر صفائی دینے کافیصلہ دیدیا،ہیڈ26کے رہائشی نیازاحمد چانڈیہ کا ایک ماہ قبل موٹر سائیکل چوری ہوا،نیاز محمد چانڈیہ کو شک تھا کے اس کا موٹر سائیکل تھانہ صدر کوٹ ادوکے علاقہ کے رہائشی خادم حسین کھنڈویہ کہ بیٹے نے چوری کیا ہے،اس حوالے سے نیازی نے کئی بار خادم حسین کھنڈویا کو کہا کہ اس کے بیٹے نے موٹر سائیکل چوری کر لیا ہے جس پر خادم حسین بیٹے پر موٹر سائیکل چوری کا الزام جھوٹا قرار دیتا رہا تھا،کل صبح کے وقت علاقہ کے زمیندار منیر کھوکھر اور ہیڈ26مسجد کے امام قاری سرفراز نے پنچایتی طور پر یہ فیصلہ کیا کہ بعد نماز جمعہ خادم حسین رضوی اور اپنی بیٹے کی بے گناہی کے لیے قبر میں لیٹ کر قرآن مجید پر حلف دے گا جس پر مسجد کے سامنے قبر بھی کھوددی گئی اہل علاقہ پولیس چوکی سلطان کالونی کو اطلاع کردی۔پولیس کے موقع پر پہنچنے پرموٹر سائیکل مالک نیاز چانڈیہ سمیت دونوں سرپنچ اور صفائی دینے والا خادم کھنڈویہ موقع سے فرارہوگئے۔اس حوالے سے چوکی سلطان کالونی کے انچارج سب انسپکٹر ارشاد حسین نے کہا کہ دونوں فریقین کو پا بند کر لیا گیا ہے جنہیں ڈی ایس پی ملک مجاہد حسین گورایہ کے پاس پیش کیا جائے گا۔
 قبر کی کھدائی

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...