ڈیرہ غازیخان (خصوصی رپورٹر ) سات وارداتوں میں شہری اپنے موٹر سائیکلوں سے محروم ہو گئے تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی نورنگ آباد کے رہائشی محمد رمضان کی موٹر سائیکل رات کو گھر سے چوری کر لیا گیا۔ پولیس سٹی ڈیرہ نظام آباد کے رہائشی نصراللہ کی موٹر سائیکل گھر کے باہر کھڑی سے چوری ہو گئی، پولیس تھانہ صدر ڈیرہ چوک چورہٹہ کے رہائشی حافظ ذوالفقار علی، پولیس تھانہ سول لائن کے رہائشی محمد طاہر ، پولیس تھانہ سول لائن کے رہائشی طارق ، پولیس تھانہ چوٹی کے رہائشی ربنواز ،پولیس صدر تونسہ کے رہائشی عبد المجید کی موٹر سائیکلیں چور ی ہوگیں ،پولیس نے مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کر دی ہے۔