جواریوں کا پولیس پارٹی پر حملہ، تشدد وردیاں پھاڑ دیں، اے ایس آئی زخمی

Nov 05, 2022


رحیم یار خان (کرائم رپورٹر)  پولیس کی نفری نے اے ایس آئی یونس عباسی کی سربراہی میں جواریوں کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مارا تو جواریوں کے شورواویلا کرنے پر اردگرد موجود ساتھی جن میں خواتین بھی شامل تھیں نے پولیس پارٹی پر حملہ کرتے ہوئے وردیاں پھاڑ ڈالیں اور تشدد کا نشانہ بنایا جس کی نتیجہ میں اے ایس آئی یونس عباسی زخمی ہو گیا، پولیس کی مزید نفری طلب کرنے پر جواری موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

مزیدخبریں