علی والی،علی پور (نامہ نگار،سٹی رپورٹر) بار الیکشن 2023کیلئے جوڑ توڑ جاری صدارت کیلئے پانچ جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے تین امید وار میدان میں آگئے۔متوقع امیدواروں نے اپنی الیکشن کمپین ڈھائی ماہ قبل ہی شروع کردی ہے ان متوقع امیدواروں میں اس وقت تک صدارت کے پانچ امید وار راو انصر عباس،ملک عارف چنجن سید فضل نقوی،رفیق خان بلوچ اور ملک ارشد پنوھاں مہم چلارہے ہیں۔ جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے تین امیدوار عمر فاروق،ایاز گوپانگ اور میاں یاسر میدان میں ہیں۔