ملتان ( سماجی رپورٹر)متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ سید ضیااللہ شاہ بخاری نے کہا ہے کہ ملک مزید کسی انتشار کا متحمل نہیں ہے تمام سیاسی قائدین کو ہوش کے ناخن لینا ہونگے اور ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ پاک فوج ملک کا سرمایہ قوم کا فخر ہے۔ عمران خان پر ہونے والے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔ ملک میں حالیہ صورتحال میں سب کو خیر کی بات کرنی چاہئے۔اس موقع پر علامہ سید خالد فاروقی ، چوہدری عبد الخالق ، شیخ وسیم الحق ، خلیل انصاری ، چوہدری اشرف ندیم سندھو ہمراہ تھے۔ اس موقع پر علامہ ضیا اللہ شاہ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان کا حالیہ دورہ سعودی عرب انتہائی اہم ہے۔ ٹرانس جینڈر بل کی آڑ میں اپنی مرضی سے تبدیلی جنس کسی صورت درست اور قابل قبول نہیں۔