ملتان (سماجی رپورٹر)چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر مہر اللہ یار بھروانہ نے کہا ہے کہ کھیل صحت مند معاشرے کی تشکیل اورشناخت میں اہم کردار اداکرتے ہیں۔کھیلوں کی بدولت معاشرے کو ذہنی اور جسمانی طورپر چست اور توانا افراد میسر آتے ہیں جو اپنی صلاحیت سے ملک وقوم کو ترقی سے بہرہ مند کرتے ہیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے میپکو اور ضلع وہاڑی کے درمیان ہاکی میچ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر خالد محمود اور وقاص مسعود چغتائی نے بھی خطاب کیا، حیدر عثمان اٹھنگل نے کہا کہ میپکو ہاکی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں تین گولزسے شکست دی۔