ملتان (جنرل رپورٹر)پاکستان اور بنگلہ دیش کی انڈر 19 ٹیموں کے مابین چار روزہ میچ سے سیریز کا آغاز ہو گیا۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے چار روزہ میچ میں پاکستان انڈر 19 نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جو پاکستان کیلئے سود مند ثابت نہ ہوا۔ پاکستان کی ٹیم 224 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔ پہلے روز کا کھیل کم روشنی کی وجہ سے 13 اوورز قبل ختم کر دیا گیا بنگلہ دیش کی ٹیم اپنی پہلی اننگز کا آغاز کرے گی۔ کپتان سعد بیگ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے، محمد ذولکفل 43 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، علی اسفند نے ناقابلِ شکست 41 رنز بنائے، محمد ابتسام نے 39، حسیب ناظم نے 33، وہاج ریاض 19، حبیب اللہ 17جبکہ باسط علی 10 رنز بنا کر آوٹ ہوئے، بنگلہ دیش کے بورسن نے 42 رنز کے عوض 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، معروف اور جیشان نے 2،2 جبکہ اقبال حسین، رضوان اور محفوط رحمان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
دوستانہ میچ میں یوتھ باسکٹ کلب کی فتح
خانیوال (نیوز رپورٹر) یوتھ باسکٹ بال کلب اور کھوکھر باسکٹ بال کلب کے مابین دوستانہ میچ کھیلا گیا جو کہ یوتھ باسکٹ کلب نے 65/61 سے جیت لیا یوتھ باسکٹ بال کی جانب سے محمد کفیل، احمد بھٹی اور نعمان سے بہترین کھیل پیش کیا۔اس میچ کے مہمان خصوصی سماجی کارکن ملک عطا تھے ۔