سٹار بکس کے شریک بانی زیو سیگل کوبنگلورو کی کافی پسند آگئی

Nov 05, 2022 | 13:57

ویب ڈیسک

زیو سیگل بہترین کافی اور کھانے کی تلاش میں بھارتی شہر بنگلورو پہنچ گئے،رپورٹ

اسٹار بکس کے شریک بانی زیو سیگل جو دنیا بھر میں کافی کے شوقین افراد کو مہنگے داموں کافی فروخت کرتے ہیں وہ خود بنگلورو کے ایک پرانے ڈھابے پر سستی کافی کے مزے لیتے ہوئے دکھائی دیئے۔سوشل میڈیا کے اس دور میں جہاں پر کوئی چند لائکس اور فالوورز کی دوڑ میں لگا ہوا ہے۔اس دوڑ میں اکثر صارفین کا خیال ہوتا ہے کہ صرف مہنگی اور برانڈڈ مصنوعات بہترین ہوتی ہیں یا پھر پرتعیش ریستوران ہی سب سے اچھی سروس مہیا کرتے ہیں۔اور یہ ہی سوشل میڈیا پر چند لائکس اور فالوورز حاصل کرنے کا ذریعہ ہیں لیکن اسٹار بکس کے شریک بانی زیو سیگل نے یہ تصور غلط کر دکھایا۔زیو سیگل بہترین کافی اور کھانے کی تلاش میں بھارتی شہر بنگلورو پہنچ گئے، جہاں وہ شہر کے ایک پرانے ڈھابے کی کافی اور مسالہ ڈوسا سے خوب لطف اندوز ہوتے رہے۔اس ڈھابے کے مالک نے اپنے سوشل میڈیا پر زیو سیگل کی ڈھابے میں موجودگی سے فائدہ اٹھایا اور ان کی تصویر اپنے اکانٹ پر پوسٹ کردی۔دیکھتے ہی دیکھتے ان کی یہ تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ بیشتر صارفین کی جانب سے ان کو اس اقدام پر خوب سراہا بھی گیا۔

مزیدخبریں