مالم جبہ سمیت میدانی علاقوں میں بارش سے موسم ایک دم سرد ہوگیا

Nov 05, 2022 | 18:14

ویب ڈیسک

بالائی علاقوں میں لوگوں نے گرم کپڑوں کا باقاعدہ استعمال شروع کردیا

سوات کے سیاحتی علاقے مالم جبہ سمیت میدانی علاقوں میں بارش سے موسم ایک دم سرد ہوگیا ، بالائی علاقوں میں لوگوں نے گرم کپڑوں کا باقاعدہ استعمال شروع کردیا، گزشتہ روز علی الصبح سوات کے تمام سیاحتی علاقوں سمیت مینگورہ شہر اور دیگر علاقوں میں بارش کا سلسلہ شرو ع ہوا جس سے موسم خوشگوار سے ایک دم سرد ہوگیا ، دن بھر ہونے والی بارش کی وجہ سے سردی بڑھنے کی وجہ سے بالائی سوات کے علاقوں مدین ، بحرین ، کالام اور ملحقہ علاقوں میں سرد ی اتنی بڑھ گئی کہ لوگوں نے باقاعدہ طورپر گرم کپڑوںکا استعمال شروع کردیا ہے ، دوسری جانب محکمہ صحت کے ماہرین نے حالیہ بارش کو باران رحمت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے خشک سالی کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں کا خاتمہ ہوگا تاہم انہوں نے اچانک موسم تبدیل ہونے کی وجہ سے سرد علاقوں کی لوگوں کو دیگر موسمی بیماریوں سے محفوظ رہنے کیلئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزیدخبریں