”لہور لہور اے“ فیسٹیول کی رونقیں جاری 


گلزار ملک

 پنجاب پاکستان کا وہ صوبہ ہے جس کی ثقافت تہواروں‘ کھانوں‘ملبوسات اور قدیم مقامات سمیت اپنے اندر ہزاروں رنگ سموئے ہوئے ہے۔ پنجابی ثقافت دنیا کی تاریخ میں سب سے قدیم ترین ثقافتوں میں شمار ہوتی ہے۔ ثقافتی، تاریخی،مذہبی اور جغرافیائی طور پر پنجاب اپنے اندر ہر وہ کشش رکھتا ہے جو ایک سیاح کو اپنی طرف کھینچ لیتی ہے اور یہ وہی کشش ہے جس کے تحت وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے پنجاب کی مردہ ثقافت کو زندہ کرنے کے لیے پورے شہر لاہور میں ”لہور لہور ایے“ کے نام سے جو فیسٹیول 28 اکتوبر 2023 کو شروع کیا ہے اس کی تمام تر رونقیں 12 نومبر کو اختتام پذیر ہوں گی وہ بھرپور جوش و جذبے اور عقیدت و احترام کے ساتھ جاری و ساری ہے جس میں شہر کے مختلف مقامات جن میں جیلانی پارک ریس کورس پارک الحمراءکلچر کمپلیکس الحمراءآرٹس کونسل اور دربار حضرت داتا گنج بخش ہجویری لاہوری رحمت اللہ علیہ شاہ حسین رحمت اللہ علیہ پر محفل سماع اس کے علاوہ الحمراءآرٹس کونسل مال روڈ لاہور پر صوفیانہ کلام موسیقی بھنگڑے بچوں کے پروگرام جس میں بچوں کی تفریح کے لیے پتلی تماشہ اور دیگر صوفیانہ ڈرامے اور معروف مجیشن عقیل نومی نے کرتب دکھائے جس سے بچے بہت خوش ہو کر تالیاں بجا کرلطف اندوز ہوتے رہے الحمراءآرٹس کونسل مال روڈ لاہور کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر طارق محمود چوہدری جنہوں نے اس فیسٹیول میں الحمراءمال روڈ پر ہر روز تمام پروگرام کی نگرانی خود کرتے ہیں اور ان پروگرامز میں شمولیت بھی اختیار کرتے ہیں اس موقع پر انہوں نے نوائے وقت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ لہور لہور اے جیسا فیسٹیول تاریخ میں انمٹ نقوش ثبت کر رہا ہے حکومت پنجاب کا یہ اقدام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا لوگ اس وقت جو مختلف ڈپریشن اور دیگر ٹینشنوں کی وجہ سے پریشان ہیں وہ یہاں پر تفریح محسوس کر کے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن