عمران کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا، تمام جماعتوں ‘لیڈروں سے نفرت کرتے ہیں: پرویز خٹک 

Nov 05, 2023

مالاکنڈ (نیٹ نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارلیمٹیرینز کے چیئرمین پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان ڈکٹیٹر ہیں، تمام جماعتوں اور لیڈروں سے نفرت کرتے ہیں۔ مالاکنڈ میں شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم کسی پارٹی کے پیچھے نہیں گئے ہمت سے پارٹی بنائی۔ کوئی پارٹی انتخابی منشور پر عمل نہیں کرتی، مولانا کی جنگ اسلام آباد کیلئے تھی، عمران خان کا نیا پاکستان ٹوپی ڈرامہ تھا، چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ نظام بدلنے کیلئے دیا مگر تمام نعرے جھوٹے تھے۔ پرویز خٹک نے کہا پی ٹی آئی برائے 4 سال میں کتنی ترقی آئی ہے؟ کہیں پر بھی انصاف نہیں، ہم عوام کو حقوق ان کے دہلیز پر دیناچاہتے ہیں۔ چیئرمین پی ٹی آئی اپنے علاوہ کسی کو نہیں مانتے، وہ ملک میں صدارتی نظام لانا چاہتے ہیں، ملکی قیادت نے ملک کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کیا۔ انہوں نے کہا ملک کی سب سے بڑی بیماری بیرونی قرضہ ہے، آئی ایم ایف کا قرضہ ہزار سال میں ختم نہیں ہوسکتا۔

مزیدخبریں