آٹے کے بعد میدہ بھی مہنگا، 80 کلو بوری 12 ہزار کی ہو گئی 

لاہور (کامرس رپورٹر) فلور ملوں نے 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 50روپے اور 80 کلو میدہ فائن کی بوری کی قیمت میں 400روپے اضافہ کر دیا جس سے 20کلو آٹے کے تھیلے کی پرچون قیمت 2750 روپے سے بڑھ کر 2800روپے اور میدہ فائن کی بوری کی قیمت 11600روپے سے بڑھ کر 12000روپے ہو گئی۔ فلور مل مالکان کے مطابق حکومت کی جانب سے گندم کا سرکاری کوٹہ جاری نہ کئے باعث اوپن مارکیٹ میں ایک من گندم کی قیمت میں 300روپے کا اضافہ ہو گیا ہے جس سے اس کا ریٹ 4500روپے سے بڑھ کر 4800روپے ہو گیا اس صورتحال میں آٹے کے نرخوں میں اضافہ کیا ہے اگر اوپن مارکیٹ میں گندم کی قیمت مزید بڑھی تو پھر آٹے کے نرخوں میں مزید اضافہ کریں گے۔ حکومت عوام کو سستا آٹا فراہم کرنا چاہتی ہے تو فوری طور پر فلور ملوں کو گندم کا سرکاری کوٹہ جاری کرے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...