ویزا اپلائی کرنے والے افغانوں کوگرفتار نہ کرنے کی ہدایت، مزید 12 ہزار 689 وطن واپس

Nov 05, 2023

پشاور‘ کوئٹہ‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ‘ این این آئی) ملک بھر میں غیرقانونی مقیم غیرملکیوں کی ملک بدری کا آپریشن جاری ہے۔ خیبر پی کے حکومت کی مختلف سفارتخانوں میں ویزوں کیلئے درخواستیں دینے والے غیرملکیوں کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت کر دی۔ درخواستوں پر کارروائی کے باعث گرفتاری سے استثنیٰ دے دیا۔ کوئٹہ اور چمن بارڈرز سے ملحقہ علاقوں میں افغان باشندوں کی سہولت کیلئے ٹرانزٹ قائم کر دیا گیا۔ 24 گھنٹے میں 9 ہزار غیرملکی طورخم سرحد کے راستے واپس وطن لوٹ لئے۔ افغان کمشنریٹ کے مطابق یکم اکتوبر سے اب تک ایک لاکھ 56 ہزار افغان وطن لوٹ چکے ہیں۔ دریں اثنا ملک میں غیرقانونی طورپر مقیم غیرملکیوں کی ملک بدری کا آپریشن تیز ہو گیا۔ محکمہ داخلہ کے مطابق گزشتہ روز طورخم بارڈر سے 12 ہزار 689 غیرقانونی مقیم افراد افغانستان واپس گئے جس کے بعد اب تک مجموعی طور پر ایک لاکھ 60 ہزار 638 غیرقانونی مقیم غیرملکی افغانستان بھیجے جا چکے ہیں۔

مزیدخبریں