لاہور(خبرنگار)لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی سنگل ینچ کے فیصلے کیخلاف دائر انٹرا کورٹ اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کا 2 رکنی ینچ 7 نومبر کو سماعت کرے گا۔پرویز الہٰی کی جانب سے دائر اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سنگل ینچ نے حقائق کے برعکس جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ معطل کیا، گوجرانولہ کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے قانون کے مطابق فیصلہ دیا تھا۔ استدعا ہے کہ ہائی کورٹ کے سنگل ینچ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
پرویزالٰہی کی سنگل بنچ فیصلے کے خلاف انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے مقرر
Nov 05, 2023