اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) ضلع گوادر میں گزشتہ روز شہید ہونے والے فوجی جوانوں کی نماز جنازہ پسنی میں ادا کر دی گئی۔ شہداءکی تدفین بعد ازاں ان کے آبائی قصبوں میں کی جائے گی نماز جنازہ میں سینئر فوجی افسروں اور انتظامی کے افسروں اور جوانوں نے شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشتگردی کی لعنت کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے علاقے پسنی سے اوماڑہ جانے والی سکیورٹی فورسز کی دو گاڑیوں پر دہشتگردوں کے حملے میں 14 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔