سینٹ کمیٹی میں امریکی وزیر خارجہ کو اسرائیل کی حمایت مہنگی پڑ گئی، فلسطین کی حمایت میں نعرے

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کو اسرائیل کی حمایت میں گفتگو کے دوران شدید سبکی کا سامنا کرنا پڑ گیا۔ امریکی سینٹ کمیٹی میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کی تقریر کے دوران ’سیو فلسطین، ’جنگ بند کرو‘ اور ’اسرائیلی بربریت بند کرو‘ کے نعرے لگ گئے۔ امریکی وزیر خارجہ بولتے بولتے چپ ہو گئے اور سکیورٹی اہلکار نعرے لگانے والوں کو ایک ایک کر کے ہال سے باہر لے جاتے رہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکا غزہ میں وحشیانہ قتل عام کی حمایت بند کرے۔ 66 فیصد امریکی جنگ بندی چاہتے ہیں۔ احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا ہمارا مطالبہ ہے کہ امریکی حکومت اسرائیل کو غزہ میں وحشیانہ قتل عام کے لیے فنڈنگ دینا بند کرے جبکہ ایک نوجوان لڑکی کا کہنا تھا غزہ کے لوگ جانور نہیں انسان ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ کی تقریب کے دوران احتجاج کا یہ واقعہ واشنگٹن ڈی سی کیپیٹل ہل میں 31 اکتوبر کو پیش آیا تھا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...