بارش پاکستان کی مدد کو آ گئی، نیوزی لینڈ ریکارڈ 401 رنز بنا کر بھی ہار گیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نیٹ نیوز) آئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 35 ویں میچ میں پاکستان نے ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت نیوزی لینڈ کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 401 رنز بنائے، اوپنر ریچن رویندر انے 108 رنز کی اننگز کھیلی۔ کپتان کین ولیمسن 95 پر آو¿ٹ ہوکر نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے۔ اوپنر ڈیوون کانوے 35، ڈیرل مچل 29، مارک چیپمین 39، گلین فلپس 41 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئے۔ مچل سینٹنر 26 اور ٹام لیتم 2 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد وسیم جونیئر نے 3، حسن علی، افتخار احمد اور حارث رو¿ف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے 402 رنز کے ہدف کے جواب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 160 رن بنائے تھے تاہم بارش کے باعث میچ روک دیا گیا تھا اور ڈک ورتھ لوئس (ڈی ایل ایس) میتھڈ کے تحت پاکستان کو 41 اوور میں 342 رنز کا ہدف ملا۔ پہلی مرتبہ بارش رکنے سے قبل پاکستان نے 21.3 اوور میں ایک وکٹ پر 160 رنز بنائے تھے۔ نیوزی لینڈ نے 21 اوور میں ایک وکٹ پر 133 رنز بنائے تھے، پاکستان ڈک ورتھ لوئس میتھڈ پر 10 رن آگے تھا۔ بارش رکی تو میچ دوبارہ شروع ہونے پر پاکستان کو 18.3 اوورز میں 183رنز کا ہدف ملا۔ پاکستان نے ایک اوور میں بیس رنز بنا کر پوزیشن مضبوط کر لی۔ 25.3 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 200 رنز بنائے تھے کہ بارش دوبارہ شروع ہوگئی۔ پاکستان اس وقت ڈی ایس ایل میتھڈ کے تحت 20 رنز آگے تھا۔ پاکستان کو ان اوورز میں جیت کیلئے 180رنز درکار تھے۔ بارش نہ رکنے پر پاکستان کوڈی ایس ایل میتھڈ کے تحت 21رنز سے فاتح قرار دیا گیا۔ فخر زمان 81گیندوں پر 126رنز بناکر ناقابل شکست رہے ۔ انہوں نے 11چھکے اور 8چوکے لگائے ۔ بابر اعظم 63گیندوں پر 66رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ انہوںنے دو چھکے اور چھ چوکے لگائے۔ واحد وکٹ ٹم ساﺅدی نے حاصل کی۔ فخر زمان نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 گیندوں پر 9 چھکے اور 6 چوکوں کی مدد سے کیرئیر کی 11 ویں سنچری بنائی۔ ان کی پاکستان کی طرف سے تیز ترین سنچری ہے۔ فخر زمان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ پاکستان نے 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کر لئے، اب سیمی فائنل کیلئے ایک فتح کی دوری پر تاہم سری لنکا کو نیوزی لینڈ کو شکست دینا ہو گی۔ کیویز جیتے تو پاکستان کو انگلینڈ کیخلاف بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا۔ پوائنٹ ٹیبل پر پاکستان کی پھر 5 ویں پوزیشن ہو گئی۔ بلاول بھٹو نے کرکٹ ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے کہا کپتان بابر اعظم، فخر زمان نے یاد گار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین پی سی بی ذکاءاشرف نے فخر زمان کیلئے 10 لاکھ انعام کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے فخر سے فون پر بات کرتے جارحانہ اننگز کی تعریف کی۔ فخر زمان کے گھر پر جشن کا سماں تھا۔ فخر زمان کے بھائی نے کہا ہے کہ آج وہ فخر زمان کی کارکردگی سے بے حد خوش ہیں۔ پاکستانی بیٹر فخر زمان کے سابق کوچ، فخر زمان اکیڈمی کے منیجر اور ان کے بھانجے نے بھی اس موقع پر خوشی کا اظہار کیا۔ فخر زمان نے شاہد آفریدی کا ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکوں کا قومی ریکارڈ برابر کر دیا۔ دریں اثناءآئی سی سی ون ڈے ورلڈکپ کے 36 ویں میچ میں آسٹریلیا نے دفاعی چیمپئن انگلینڈ کو 33 رنز سے شکست دے دی۔ احمدآباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا کی ٹیم 49.3 اوور میں 286 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوگئی اور انگلینڈ کو جیت کیلئے287 رنز کا ہدف ملا۔ کرس ووکس نے 4 ، عادل رشید اور مارک ووڈ نے دو دو، لیام لیونگسٹن اور ڈیوڈ ولی نے ایک ایک کھلاڑی کو آو¿ٹ کیا۔ 287 رنز کے ہدف کے جواب میں انگلینڈ کی ٹیم 48.1 اوور میں 253 رنز پر آو¿ٹ ہوگئی۔ بین سٹوکس نے 64 اور ڈیوڈ ملان نے 50 رنز کی اننگز کھیلی۔ معین علی نے 42، کرس ووکس نے 32 اور ڈیوڈ ولی نے 15 رنز بنائے۔ ایڈم زمپا نے 3 جبکہ سٹارک، ہیزول ووڈ اور کیومنز نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔ ایڈم زمپا کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...