لاہور( کامرس رپورٹر)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن اعجاز الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت برآمدات کی فروغ کیلئے نئی منڈیاں تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کے ذریعے جدید مارکیٹنگ کیلئے پالیسی تشکیل دے ،موجودہ دور میں سوشل میڈیا برآمدات کی موثرتشہیر اور مارکیٹنگ کا موثرٹول ہے اورمزید بہتر نتائج حاصل کرنے کیلئے سنگل کنٹری نمائشوں کا بھی انعقاد کیا جائے۔ ان خیالات کااظہارانہوںنے پاکستان کارپٹ مینوفیکچررزاینڈایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے ممبران پر مشتمل وفد سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ اعجاز الرحمان نے کہاکہ کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ مختلف ممالک میں ڈیزائنوںکے رجحانات سے آگاہی کیلئے اپنی پیشرفت جاری رکھتا ہے۔ہاتھ سے بنے ہوئے قالین پوری دنیا میں پاکستان کی منفرد پہچان ہیں جسے حکومت کی سرپرستی کی اشد ضرورت ہے۔ہاتھ سے بنے قالینوںکی انڈسٹری سے وابستہ مینوفیکچررزاور برآمد کنندگان بھی اس حوالے سے اپنی تجاویز دیں جن پر کام کیا جائے گا۔
ہاتھ سے بنے قالین دنیا میں پاکستان کی منفرد پہچان ہیں: اعجاز الرحمان
Nov 05, 2023