لاہور (کلچر ل رپورٹر)دربار حضرت یعقوب حسین شاہ زنجانی المعروف شاہ صدر دیوان ومیراں حسین شاہ زنجانی سجادہ نشین پیر سید ادریس شاہ زنجانی نے کہا ہے کہ تحفظ ختم نبوت کیلئے ہر مسلمان جان قربان کرنے کو تیارہے۔ قادیانی ختم نبوت کے منکر اور دائرہ اسلام سے خارج ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیر سید ادریس شاہ زنجانی کا کہنا تھا کہ فلسطینی ہمارے بھائی ہیں عالم اسلام پوری قوت کے ساتھ فلسطینیوں کی مدد کرے۔ اقوام متحدہ، یورپی یونین، او آئی سی اور انسانی حقوق کی تنظیمیں فلسطینیوں پرظلم بند کروائیں۔ غزہ میں اسرائیلی وحشیانہ بمباری سے فلسطینیوں کی نسل کشی کی جارہی ہے۔،ہسپتالوں، مسجدوں، پناہ گزین کیمپوں پر وحشیانہ بمباری کھلی دہشت گردی ہے امریکہ،بھارت، برطانیہ یورپی یونین اسرائیل کے دست راست بن چکے۔ اسلامی اتحاد کی فوج کہاں ہے معصوم بچوں کی چیخیں بھی مسلمانوں کی بے حسی کو ختم اور ہمیں متحد نہیں کر سکیں۔ عالمی برادری کو اسرائیل کی طرف سے مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لینا چاہیے۔
تحفظ ختم نبوت کیلئے ہر مسلمان جان قربان کرنے کو تیارہے: ادریس شاہ زنجانی
Nov 05, 2023