لاہور (سپیشل کارسپانڈنٹ) ریسرچ سکالر ڈاکٹر فرزانہ ارشد نے کہا ہے کہ پاکستان میں خواتین کے معاشرتی مسائل پر صرف بات چیت نہیں، بلکہ عملی طور پر آگے بڑھنے کا وقت ہے۔ نوائے وقت سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی اور ہم ابھی تک صدیوں پرانی توہمات میں پھنسے ہوئے ہیں۔ بالخصوص وراثت میں خواتین کا حصہ صرف باتوں تک محدود ہے۔ عملی طور پر ایک فیصد بھی اپنا حق حاصل کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ڈاکٹر فرزانہ ارشد نے مزید کہا کہ مشرقی معاشرے میں خاتون کو ایک مکمل انسان کی بجائے صرف اپنی جاگیر اور پراپرٹی سمجھا گیا، افسوس اس بات کو ہم آج تک اس جدید دور میں بھی نہیں رد نہیں کر پائے۔میں یہ بات ہر جگہ کرتی ہوں اور سمجھتی ہوں کہ ہمارے دیہی علاقوں میں اس سلسلے میں بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔
آج بھی خواتین کوجائیداد میں حصہ نہیں دیا جاتا:ڈاکٹر فرزانہ
Nov 05, 2023