لاہور(خصوصی نامہ نگار)تحریک دعوت توحید کے مرکزی قائدمیاں محمدجمیل نے کہا کہ فلسطینیوں کی جرا¿ت کوسلام پیش کرتے ہیں،صرف اللہ تعا لی پرتوکل رکھتے ہوئے انہوں نے اسلاف کی یادتازہ کردی۔انہوں نے کہا کہ لاتعداد شہادتوں،قیمتی جانوں اوراملاک پرفلسطینیوں نے جس صبرکا مظاہرہ کیاوہ بے مثال ہے۔میاں محمد جمیل نے کہا کہ فلسطینی شہداءکا لہوضروررنگ لائے گا،عزم وہمت کی تاریخ رقم ہوتی رہے گی ،ظالم اسرائیل ان شاءاللہ تعالٰی انجام کوپہنچ کررہے گا۔انہوں نے کہا کہ ضرورت صرف اتنی ہے کہ عالم اسلام کے حکمران تھوڑا سا ساتھ نبھائیں،مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں مو¿ثرآوازاٹھائیں، اسرائیلی درندے نیتن یاہوکوگھٹنے ٹیکنے پرمجبورکردیں۔
فلسطینیوں کوسلام ، اللہ تعا لی پرتوکل سے اسلاف کی یادتازہ کردی:میاں جمیل
Nov 05, 2023