لاہور ( نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر و بہبود آبادی ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کے چار پسماندہ اضلاع اٹک، بھکر، منڈی بہاوالدین اور جھنگ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں میں ڈاکٹروں کو سپیشلائزیشن کروانے کی منظوری دےدی ہے۔ پنجاب میں سپشلسٹ ڈاکٹروں کی اسامیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جائے گا۔لاہور میں دو نئے کینسر ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جنہیں دوماہ کے مختصر عرصہ میں فعال کرنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔وہ گزشتہ روز کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے 56 سالانہ کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے۔کانوکیشن میں ورلڈ فیڈریشن آف میڈیکل ایجوکیشن کے صدر ریکارڈو لی اون ( Ricardo Leon)، کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل، سینئر وائس پریزیڈنٹ پروفیسر محمد شعیب شفیع، لیفٹنینٹ جنرل ارشد وسیم سمیت دیگر شعبہ صحت کے اداروں کے سربراہان کے علاوہ طلبا و طالبات، اساتذہ اور والدین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ڈاکٹر جمال ناصر نے کہا کہ پنجاب کے چار اضلاع کے ڈی ایچ کیو ہسپتالوں میں پوسٹ گریجویٹ کلاسز کے آغاز کیلئے کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان سے بات چیت مکمل ہو گئی ہے اور باقاعدہ احکامات بھی جاری ہو چکے ہیں۔
لاہور میں دو نئے کینسر ہسپتالوں کا قیام عمل میں لایا جارہاہے: جمال ناصر
Nov 05, 2023