لاہور(خبرنگار)زیر التواءکیس، قابل مرمت سڑکوں اور سٹریٹ لائٹس کا تخمینہ، چیف آفیسر ایم سی ایل اقبال فریدنے تمام شعبوں کو ڈیڈ لائن جاری کرتے ہوئے8 نومبر تک حتمی رپورٹ جمع کروانے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سیوریج اور واٹر سپلائی مسائل پر سروے مکمل کیا جائے۔ ترقیاتی سکیموں پر سروسز ونگ رپورٹ مکمل کر کے جمع کروائے۔چیف آفیسر ایم سی ایل کاکہناتھا کہ پلاننگ افسران 8 نومبر تک تمام زیر التوا کیسز کو حل کرکے سرٹیفیکیٹ جمع کروائیں۔ افسران رپورٹ جمع کروانے سے پہلے خود فیلڈ میں جا کر تصدیق کریں۔