لاہور( لیڈی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین پنجاب کی جنرل سیکرٹری اور سابق ایم پی اے نرگس فیض ملک نے کہا ہے کہ ہمارے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے درست کہا ہے کہ سب کو الیکشن کا چاند مبارک ،الیکشن کا یہ چاند بہت پہلے بھی نکل سکتا تھا مگر اب ماضی کے لاڈلے کو کیونکہ نیا لاڈلہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے اور اس کے انتظار میں الیکشن کی تاریخ کو بلا وجہ کی تاخیر کی نذر کردیا گیا تھا۔