کمشنر محمد علی رندھاو کا ایل ڈی اے دفتر کا دورہ‘ سفٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا

لاہور(خبرنگار)کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے گزشتہ روز ایل ڈی اے کے دفتر کا اچانک دورہ کیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے نے ریکارڈ کی سفٹنگ میں مصروف ٹیموں کی ورکنگ چیک کرنے کے لیے اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ایل ڈی اے افسران نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ایل ڈی اے ریکارڈ کی سفٹنگ کا عمل سات روز جاری ہے، دو شفٹوں میں کام ہو رہا ہے۔ سفٹنگ کے عمل میں مزید تیزی لانے کے لیے خصوصی سیل قائم کی گیا ہے۔کمشنر و ڈی جی ایل ڈی اے نے آئی ٹی سیکشن کا دورہ بھی کیا اور ریکارڈ کی سفٹنگ کے عمل کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہورو ڈی جی ایل ڈی اے نے ریکارڈ کی سفٹنگ کے تمام پراسیس کا تفصیلی جائزہ لیا۔کمشنر و ڈی جی محمد علی رندھاوا نے جوہر ٹاو¿ن کے ریکارڈ کی سفٹنگ کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا نے ہدایت کی کہ جوہر ٹاو¿ن سوسائٹی کی ریکارڈ کی سفٹنگ کا عمل آئندہ 15 روز میں ہر صورت مکمل کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جوہر ٹاو¿ن ریکارڈ کی سفٹنگ مکمل کرنے سے شہریوں کو بڑا ریلیف ملے گا۔ کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی نے ہدایت کی کہ جس سوسائٹی کے ریکارڈ کی سفٹنگ کا کام ہو گا متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر خود سفٹنگ سیل کا دورہ کرے گا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی عبد الباسط نے سفٹنگ کے عمل میں پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاو¿ن صاحبزادہ یوسف اور متعلقہ افسران موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...