لاہور (لیڈی رپورٹر) حلقہ خواتین جماعت اسلامی کی مرکزی سیکرٹری جنرل دردانہ صدیقی نے کہا ہے کہ فلسطین میں اسرائیل نے مسلمانوں کی نسلیں اجاڑ دی ہیں، معصوم بچوں کے قتل عام نے لرزہ طاری کر دیا ہے تاہم فلسطین کی موجودہ صورتحال میں مسلم حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت ہے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز صوبہ کی شوریٰ کے اجلاس میں اراکینِ شوریٰ کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے مزید کہا کہ حماس مسلم امہ کو مدد کے لیے پکار رہا ہے، اسرائیل نے فلسطین میں مسلمانوں کی نسلیں اجاڑ دیں ہیں،ان کے گھر بار، ہسپتال، اسکول، پناہ گاہیں،دن رات بمباری کی زد میں ہیں۔ معصوم بچوں کے بہیمانہ قتل عام نے لرزہ طاری کردیا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ مشاورت اسلامی زندگی کا اہم ستون ہے۔صائب الرائے افراد کا مل کر تمام پہلووں سے جائزہ لے کر رائے دینا شورائیت ہے اور معاملات کو مل کر طے کرنا مشورہ ہے۔ مشورے کے بغیر اجتماعی کام انجام دینا جاہلیت کا طریقہ ہے۔دردانہ صدیقی نے کہا کہ مشاورت کا اصول ہر چھوٹے بڑے معاملات میں برتا جانا چاہئیے۔
غزہ پر اسرائیلی بمباری‘ مسلم حکمرانوں کی بے حسی قابل مذمت : دردانہ صدیقی
Nov 05, 2023