لاہور (خصوصی نامہ نگار ) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر ، ممتاز دینی سکالر ، درجنوں دینی کتابوں کے مصنف ، جامع مسجد محمدی سنت نگر ، فردوس پارک کے سرپرست اعلیٰ مولانا فضل الرحمن بن محمد نے کہا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ مسلمہ ا±مہ دنیا میں اپنی پہچان باوقار اور خود مختار مقام کے لےے جد وجہد کرے۔ کیونکہ مسلم دشمن عناصر نے انہیں اپنی عیاریوں اور بدمعاشیوں کی بدولت کسی نہ کسی طرح چنگل میں پھانسا ہوا ہے اور وہ تمام دنیاوی وسائل ہونے کے باوجود فلسطینیوں کی مدد نہیں کر پا رہے۔ جن کی جدوجہد بالکل برحق اور قانونی ہے ظالم ہمیشہ بزدل ہوتا ہے جو جذبہ اور ہمت مسلمانوں میں ہے اس کو اجاگر کرکے ظالم کا ہاتھ مروڑا جائے تو وہ کچھ نہیں کر سکے گا۔ بس اسلامی ممالک ان کی غلامی سے نکلنے کا حوصلہ دکھائیںان کی دنیاوی طاقت سے مرغوب نہ ہوں۔ یہ ہماری دینی تعلیمات کا حصہ ہے اسرائیل نے غزہ میں قیامت خیزی برپا کی ہوئی ہے بچوں سمیت 9ہزار شہید ہو چکے ہیں محاصرے میں ان کی زندگی اجیران کر دی ہے ان کے لےے دنیا سے ضروریات زندگی کی کوئی چیز نہیں جانے دی جا رہی۔ بمباری سے عمارتیں کھنڈر اور روزانہ سینکڑوں افراد شہید کئے جارہے ہیں مسلمان ہمت دکھائیں اور ظالم کا ہاتھ روکتے ہوئے ان کی ہر چیز کا بائیکاٹ کریں یہ سب کرنے کا اب وقت ہے ورنہ ظلم سہنا مسلمان کا شیوہ نہیں حکمران اپنے عوام کے جذبات کا خیال کریں۔