لاہور(لیڈی رپورٹر):پنجاب یونیورسٹی ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پیتھالوجی کے زیر اہتمام سمارٹ ایگریکلچر ٹرانسفارمیشنز پر تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس میں پنجاب اور سندھ بھر سے سینکڑوںکسانوں نے شرکت کی۔ تقریب کا بنیادی مقصد کسانوں کو ایک ایسا فورم فراہم کرنا تھا جہاں وہ زرعی ماہرین سے بات چیت کر کے کاشتکاری کی نئی ٹیکنالوجیز سیکھ سکیں اور ان کے سوالات کے جوابات بھی حاصل کر سکیں۔اس ورکشاپ نے شعبہ پلانٹ پیتھالوجی کے طلباءاور محققین کو کسانوں اور ماہرین زراعت کو سننے کے لیے بھی پلیٹ فارم مہیا کیا۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر، چیئرپرسن ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پیتھالوجی پروفیسر ڈاکٹر تہمینہ انجم، ڈائریکٹر سوئل اینڈ واٹر ٹیسٹنگ لیبارٹریز ڈاکٹر محمد اکرم قاضی، ڈائریکٹر گندم پنجاب اے اے آر آئی ڈاکٹر جاوید احمد، قومی ماہر زراعت ساجد اقبال سندھو ، پروفیسر اور ایڈوائزر ورثہ فارمزڈاکٹر شہزاد بسرا، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایگری ٹورازم طارق تنویر، فرٹی سائنس سے حماد میاں، بینک الفلاح سے یحییٰ حسین واہلہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈی ٹی ایل احسن رانا، فیکلٹی ممبران اور طلباﺅطالبات نے شرکت کی۔