ایف آئی اے کی کارروائی، انسانی سمگلنگ میں ملوث عدالتی مفرور سمیت 2 ملزمان گرفتار 

لاہور ( این این آئی)ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے انسانی سمگلنگ میں ملوث عدالتی مفرور سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ، چھاپہ مار کارروائیوں میں انسانی سمگلنگ میں ملوث عدالتی مفرور سمیت 2ملزمان محمد اظہر اور سعید احمد کو گرفتار کیا گیا ۔عدالتی مفرور محمد اظہر کو شیخوپورہ جبکہ سعید احمد کو ٹوبہ ٹیکسنگ سے گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان بغیر لائسنس شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کے نام پر پیسے وصول کرنے میں ملوث تھے ، ملزمان نے شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورے،ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے لاہور زون سرفراز ورک کی ہدایت پر انسانی سمگلروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں،رواں سال کے دوران اب تک اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل لاہور نے 267 انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا ، گرفتار کئے گئے ملزمان میں 6 ریڈ بک کے انتھائی مطلوب انسانی سمگلر بھی شامل، گرفتار ملزمان 41 اشتہاری اور 7 لیبیا حادثے میں ملوث ایجنٹ بھی شامل۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...