لاہور(نامہ نگار)ایدھی فاو¿نڈیشن نے گزشتہ ماہ اکتوبر میں لاہورمیں مختلف علاقوں میں ہونے والے حادثات میں ہلاک ہونے والے 52 افراد کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے بلا معاوضہ مختلف جگہ منتقل کیا گیااور زخمی ہونے والے 136 افراد کو ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا۔ 6767 مریضوں کو گھروں سے ہسپتالوں اور ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔1879 میتوں کو ہسپتالوں سے گھروں میں منتقل کیا گیا۔47 نامعلوم لاوارث میتوں کو ایدھی فاو¿نڈیشن کی جانب سے کفن دفن کا انتظام کیا گیا۔ ایدھی سرد خانے میں 62 میتوں کو غسل و کفن دیا گیا۔بلقیس ایدھی ہوم لاہور میں داخل ہونے والے 356 افراد میں سے 194 کو ایدھی ایمبولینسوں کے ذریعے گھروں تک پہنچایا۔ایدھی فری ڈسپنسری کے تحت 10395مریضوں کو طبی امداد /ادویات فراہم کی گئیں۔ایدھی فری لنگر میں11501 افراد کےلئے ایک وقت کے کھانے کا اہتمام کیا گیا۔ ایدھی ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کیلئے ایدھی ایمرجنسی نمبر 115پر فوری اطلاع دیں۔
اکتوبر: ایدھی فاﺅنڈیشن نے 52ہلاک افراد کو بلامعاوضہ منتقل کیا
Nov 05, 2023