مالکان کی لینڈ ریکارڈ تک رسائی آسان بنائی ہے:کمشنر گوجرانوالہ

Nov 05, 2023

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی )کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ پنجاب لینڈریکارڈ اتھارٹی ( پی ایل آر اے) نے صوبہ بھر میں زمینوں‘ جائیدادوں کے ریکارڈ کو محفوظ اور شفاف بنانے کے ساتھ مالکان کواپنے ریکارڈ تک آسان رسائی بھی فراہم کی ہے اور اتھارٹی کے قیام سے ریونیو ریکارڈ میں ردو بدل اور عملہ کی کرپشن کے خاتمے میں بڑی مدد ملی ہے۔ بلا شبہ جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کارلاتے ہوئے زمین مالکان کو خرید وفروحت انتقالات کے اندراج اور فردات کے حصول میں درپیش مشکلات میں نمایاں کمی آئی ہے اور شفاف طریقہ کار کی بدولت حکومتی ریونیو میں بھی واضح اضافہ د یکھنے میں آیاہے۔کمشنر نے ان خیالات کااظہار اسسٹنٹ ڈائریکٹرز لینڈ ریکارڈ اتھارٹی‘ لینڈ ریکارڈ آفیسرز اور سروسز سنٹرز انچارجز کے اجلاس میں کیا۔

مزیدخبریں