نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) ملک بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستانی عوام کا احتجاج جاری ہے ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خصوصاً طلبہ اور اساتذہ بھی اپنے فلسطینی مسلمان بھائیوں کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں گزشتہ روز نجی کالج کے اساتذہ اور طلباءنے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے خلاف ریلی نکالی جو کالج سے شروع ہو کر تھانہ والے چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی سے پرنسپل محمد طاہر خان، وائس پرنسپل محمد عمیر بٹ، پروفیسر امتیاز منصور اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی مجاہدین عالم اسلام کا روشن مستقبل ہیں وہ مسجد اقصیٰ اور تمام عالم اسلام کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں اسرائیل نہتے مظلوم فلسطینیوں پر بارود برسا رہا ہے ان کی بربریت سے ہسپتال اور رہائشی علاقے بھی محفوظ نہیں ہیں۔