گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی ) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ فیاض احمد موہل نے کہا کہ ون ڈش اور اوقات کار کے حوالے سے قانون موجود ہے جس پر عمل کرنا سب کی ذمہ داری ہے۔ انتظامیہ کے افسران شادی ہالز کی کڑی نگرانی کریں اور پنجاب میرج فنکشنز ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں (وقت کی پابندی رات 10 بجے کے بعد شادی کی تقریبات جاری رکھنے والے اور ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والے میرج ہالز کے خلاف سخت قانونی ایکشن لیں ) ۔ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، ریونیو افسران کو ٹاسک تفویض کر دیا اس کے علا¶ہ انہوں نے کہا کہ خلاف ورزی کرنے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی، کسی بھی دباﺅ کو خاطر میں نہ لایا جائے۔
ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد سب کی ذمہ داری ہے:فیاض احمد
Nov 05, 2023