کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کےلئے ضلعی انتظامیہ تیارہے:چوہدری ارشد 

ننکانہ صاحب ( نامہ نگار )کمشنر ننکانہ صاحب چوہدری محمد ارشد نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ ہر دم تیارہے،عوام الناس کو سموگ اور فوگ کے پیش نظر روڈایکسیڈنٹ سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں ، اوور لوڈنگ / اوورسپیڈکی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کےخلاف کارروائی کی جائےگی، تجاوزات کے خاتمہ کے لیے اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں خصوصی مہم چلائی جائے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔

ای پیپر دی نیشن