جوئیانوالہ (نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ممبر ضلع کونسل و امیدوارپی پی 139 طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ (ن) لیگ کے ہر دور میں عام آدمی کی ترقی ہوئی،عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) بھاری اکثریت سے جیت کر پورے ملک میں اپنی حکومت بنائے گی، نواز شریف نے ڈیل کر کے نہیں خدمت کر کے ملک و قوم کا مستقبل سنوارا اب بھی سنوارےں گے میاں نوازشریف عوامی عدالت سے سرخروہوچکے اور قانونی عدالت سے بھی مرحلہ وارسرخروہورہے ہیں عوام کے ووٹوں کی طاقت سے نواز شریف وزیر اعظم بنیںگے ، آصف زرداری نے ہمیشہ اتحادیوں کو دھوکہ دیا اور اپنے مفاد کو ترجیح دی، میاں نواز شریف کی عوام میں مقبو لیت دیکھ کرسیاسی مخالفین حواس باختہ ہوگئے ہیں۔