ویمنز کرکٹ :پاکستان نے بنگلہ دیش کو پہلا ون ڈے 5 وکٹوں سے ہرادیا`

لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے سپنرز کی شاندار باﺅلنگ اور کپتان ندا ڈار کی ذمہ دارانہ بیٹنگ کے نتیجے میں بنگلہ دیش ویمنز کو پہلے ون ڈے میں 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ۔ پاکستان ویمنز کی بنگلہ دیش ویمنز کیخلاف تیرہ میچوں میں یہ ساتویں کامیابی ہے۔شیر بنگلہ سٹیڈیم میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا لیکن پاکستان کی سپنرز نے اپنی شاندار باﺅلنگ سے اسے 31.5اوورز میں صرف81 رنز پر آو¿ٹ کردیا۔ جواب میں پاکستان ویمنز نے24.5 اوورز میں 5 وکٹوں پر مطلوبہ سکور پورا کرلیا۔سپنرز میں لیفٹ آرم سپنر سعدیہ اقبال کی کارکردگی سب سے نمایاں رہی۔ بنگلہ دیش کی گرنے والی پہلی چار وکٹیں انہوں نے ہی حاصل کیں۔انہوں نے صرف 13 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جو ان کی بہترین انفرادی باﺅلنگ بھی ہے۔ بنگلہ دیش ویمنز کی طرف سے فہیمہ خاتون 18 رنز کےساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ریتو مونی نے 14 اور کپتان نگار سلطانہ نے 13 رنز سکور کیے۔پاکستان ویمنز نے 82 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پانچ وکٹیں گنوائیں۔سدرہ امین 7، صدف شمس7، بسمہ معروف 3 اور منیبہ علی 6 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئیں۔کپتان ندا ڈار اور عالیہ ریاض نے28 رنز کی اہم شراکت قائم کی۔عالیہ ریاض16 رنز بناکر آو¿ٹ ہوئیں۔کپتان ندا ڈار نے آو¿ٹ ہوئے بغیر 35رنز سکور کیے ۔ ناہیدہ اختر نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

ای پیپر دی نیشن