لاہور(سپورٹس رپورٹر) آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے والی بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ آئی سی سی کے مطابق بھارتی ٹیم کے آل رانڈر ہاردک پانڈیا ورلڈ کپ سے آوٹ ہوگئے، وہ ٹخنے کی انجری سی چھٹکارا پانے میں ناکام رہے،ہاردک پانڈیا بنگلہ دیش کےخلاف میچ میں انجری کا شکار ہوئے تھے۔ ہاردک پانڈیا کی جگہ پراسدھ کرشنا کو بھارتی سکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔