لندن (نیٹ نیوز) لندن کی عدالت نے خاتون قانون دان زارا علینا کے قاتل جارڈن میک سوینی کی سزا میں 5 برس کی کمی کر دی۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جارڈن میک سوینی نے زارا علینا کو گزشتہ برس 26 جون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا تھا۔ عدالت نے جارڈن میک سوینی کو گزشتہ برس دسمبر میں سزا سنائی۔ 38 برس قید سنائی تھی۔ جارڈن میک سوینی نے اس سزا کے خلاف دائر اپیل جیت لی جس کے بعد اس کی سزا میں 5 برس کی کمی کرکے اسے 33 برس کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ زارا علینا کے قتل کی واردات برطانیہ کے ایشیائی اکثریت والے علاقے الفریڈ میں پیش آئی تھی۔ جارڈن میک سوینی زارا کا قتل کرنے سے قبل بھی 5 خواتین پر حملے کر چکا تھا اور زارا پر حملے سے 9 روز قبل لائسنس پر جیل سے رہا ہوا تھا۔
لندن: خاتون وکیل زارا کے قاتل کی سزا میں 5 سال کمی، 38 سے 33 برس رہ گئی
Nov 05, 2023