اترپردیش، ہندو انتہا پسندوں نے مسجد کی دیواروں پر جئے شری رام لکھ دیا

Nov 05, 2023

لکھنو(این این آئی)بھارتی ریاست اترپردیش میں ہندو انتہا پسندوں نے ایک جامع مسجد کے مرکزی دروازے اور دیواروں پرجئے شری رام کا نعرہ لکھ دیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق انتہا پسند ہندوں نے ریاست کے شہر باغپت کے کوتوالی علاقے میں واقع گاﺅں سرور پور کلاں کی جامع مسجد کے صدر دروازے سمیت دیوروں پر کئی جگہ ہندو نعرہ لکھ دیا۔جمعہ کی صبح جب مسلمانوں مسجد میں نماز پڑھنے کیلئے پہنچے تو وہاں جئے شری رام لکھا ہوا دیکھا۔مسلمانوں نے ہندوں کی اس شرانگیزی کی اطلاع پولیس کی دی جس نے موقع پر پہنچ کر مذکورہ نعرہ صاف کیااور نامعلوم افراد کے مقدمہ درج کر لیا۔

مزیدخبریں