بنگلہ دیش میں 300انٹرنیشنل گارمنٹس فیکٹریاں بند،ملازمین کا تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ

Nov 05, 2023

ڈھاکہ(این این آئی)بنگلہ دیش میں دنیا کے مشہور کپڑوں کے برانڈز لیویز اور ایچ اینڈ ایم کو پیداوار میں رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے کیونکہ مزدروں کی جانب اجرت میں اضافہ نہ کرنے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔گارمنٹس یونین کے ایک رہنما نے کہا کہ مزدوروں کی اجرت میں قریب تین گنا اضافے کیا جائے۔غیرملکی میڈیاکے مطابق بنگلہ دیش کی 3500گارمنٹ فیکٹریاں جنوبی ایشیائی ملک کی 55ارب ڈالر کی سالانہ برآمدات کا تقریباً 85فیصد بنتی ہیں، جوفیشن کی دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھتی ہیں۔اس صنعت سے وابستہ 40لاکھ افراد میں سے متعدد کو مشکلات کا سامنا ہے جن میں سے اکثریت خواتین کی ہے، ان کی ماہانہ اجرت8ہزار300ٹکا (ڈالر75)سے شروع ہوتی ہے۔پرتشدد مظاہروں کے دوران مزدوروں کی جانب سے متعدد فیکٹریوں کو توڑ پھوڑ کا نشانہ بنایا جا چکا ہے جبکہ مالکان نے توڑ پھوڑ سے بچنے کےلئے فیکٹری کو بند کر دیا ہے۔

مزیدخبریں